مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی حکومت نے سینٹرل ریزرپولیس فورس کو جدید ترین بکتر بند گاڑی سے لیس کر دیا

 

CRPF-Hi-Tech-WHAP-Armoured-Vehicleسرینگر 22 اگست (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کے مودی حکومت کے بیانیہ کے برعکس،بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنے کیلئے اپنی سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں جدید ترین بکتر بند گاڑی کو شامل کیا ہے ۔

ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ بکتر بند گاڑی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹاٹا موٹرز نے مشترکہ طور پر بنائی ہے جس میں بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجودہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بکتر بندگاڑی زمین اور پانی دونوں جگہوں پر قابل استعمال ہے اور اسے جدید ترین مواصلاتی نظام سے لیس کیاگیا ہے۔ سرکاری عہدیدار نے مزید کہا کہ بکتر بند گاڑی کی جدید ترین صلاحیت اسے ان علاقوں تک پہنچنے کے قابل بناتی ہیں جہاں دوسری گاڑیاں پہنچ نہیں سکتیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس بکتر بند گاڑی کی شمولیت سے سینٹرل ریزروپولیس فورس کی مقبوضہ علاقے میں صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button