مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بارہمولہ میں پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر14جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع بارہمولہ کے ایک تربیتی مرکز میں پولیس کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بتایاکہ ضلع بڈگام کے علاقے خان صاحب سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار فیاض احمد کی شیری ٹریننگ سنٹر میں حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر پولیس میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا۔حکام نے بتایا کہ اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button