مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت ٹول ٹیکس کے نام پر جموں کے عوام کو لوٹ رہی ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر 24اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے سارور میں عائد کئے گئے ٹول ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت سروری میں ٹول ٹیکس کی آڑ میں بھاری رقوم بٹور کر جموں کے لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عوام دشمن اقدام کے خلاف احتجاج جا ری ہے ۔انہوں نے بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں اور عوام کو ٹول ٹیکس سے نجات دلائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button