مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے پلوامہ سے4کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر24 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران ضلع کے علاقے لیلہار اور بیج بہاڑہ سے 4نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت بشمول اعجاز احمد، نصیر احمد اور شوکت احمد کے طورپر ہوئی ہے ۔
ادھر ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ سے ایک شخص کی لاش ملی ۔