جموں

پونچھ، راجوری میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے

 

pak flagجموں28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔

بھارتی حکام نے بتایا کہ یہ پرچم پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع میں دیکھے گئے۔پولیس نے بتایا کہ بھمبر گلی میں مڈل سکول سرولہ میں غباروں کے ساتھ منسلک پاکستان کا پرچم برآمدہوا۔ انہوں نے کہا اسی طرح اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع راجوری میں راج پور کمیلا کے علاقے لام میں مختلف رنگوں کے غباروں کے ساتھ پاکستان کے قومی پرچم  برآمد ہوئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button