جموں

ڈوڈہ :دہلی کے زیر کنٹرول” ایس آئی اے“ نے مزید دو شہری گرفتار کر لیے

SIA

جموں02 ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے حریت کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاو¿ن میں ضلع ڈوڈہ میں دو مزید بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس آئی اے کی ٹیم نے فردوس احمد وانی اور خورشید احمد ملک نامی دو افراد کوبھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا ۔انہیں پرانے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔ایس آئی اے نے اسی طرح کے جھوٹے مقدمات میں جمعرات کو ایک سرکاری اہلکار سمیت آٹھ شہری گرفتار کیے تھے۔ان گرفتار یوںکا مقصد ان افراد کو تحریک آزادی سے وابستگی پر سزا دینا اور علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرناہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button