جموں

جموں: بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ دائر یکٹوریٹ کے کئی مقامات پر چھاپے

niaجموں 25 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں خطے میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور جموںوکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (جے کے اے ایس) کے کئی حاضر اور سابق افسروں کے گھروں سمیت 11 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
تین حاضر سروس اور متعددریٹائرڈ افسروں کے علاوہ کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔حکام نے بتایا کہ نئی دہلی، چندی گڑھ اور جموں و کشمیر سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی 11 ٹیموں نے بیک وقت چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران کئی دستاویزات اور دیگر اشیاءضبط کر لی گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button