بھارت
بھارت: بڑھتا ہوا بحران، انڈیگو کے چار فلائٹ انسپکٹر معطل

نئی دلی:بھارت میں نظامت شہری ہوا بازی ( ڈی جی سی اے) نے انڈیگو ائر لائن کے چار فلائٹ انسپکٹرز کو برطرف کر دیا ہے جو سیفٹی اور آپریشنل معیار کی نگرانی کے ذمہ دار تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انسپکٹروں کی معطلی کی یہ کارروائی ائر لائن کے بڑھتے بحران کے درمیان عمل میں لائی گئی ہے۔ بحران کی وجہ سے فلائٹس کی منسوخی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ بھارت کے مختلف ائر پورٹس پر ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ڈی جی سی اے نے انڈیگو کے گروگرام دفتر میں دو خصوصی نگران ٹیمیں تعینات کر دی ہیں جو ائر لائن کے آپریشنز پر کڑی نگرانی کریں گی۔ یہ ٹیمیں روزانہ شام چھ بجے تک ڈی جی سی اے کو رپورٹ دیں گی۔ انڈیگو سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی پروازیں 10فیصد تک کم کر دیے








