انسانی حقوق

پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرناہے: مشعال ملک

اسلام آباد: بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میںکہا کہ ہم بھارتی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلگام میںفائرنگ چھٹی سنگھ پور ہ میں سکھوں کے قتل عام جیسا واقعہ ہے۔ بھارتی ایجنسیوں نے سال 2000میں اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر 35سکھوں کو قتل کر کے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے صدر کلنٹن کے دورے کے موقع پر 35سکھوں کو قتل کیاتھا۔ مشعال ملک نے کہا کہ امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کو گودی میڈیا کی خبروں کا شکار نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس بھارت کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button