مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں ہائی وے پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک بچے سمیت تین افراد زخمی
جموں04 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں خطے کے ضلع رامبن میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک گاڑی کے مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے اس میں سوار ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی ضلع ادھم پور سے رامبن کے علاقے بانہال کی طرف جارہی تھی کہ وہ مٹی کے تودے اورپتھروںکی زد میں آگئی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو ایمرجنسی ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت 10سالہ لکشیت گپتا ،55سالہ میگا رستوگی اور 35سالہ جے کے گپتاکے طور پر کی ہے۔ یہ تمام بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے رہنے والے ہیں۔