انسانی حقوق

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرے، مسعود خان

نیویارک 20 ستمبر (کے ایم ایس)
امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے بنیادی تنازعے سمیت تمام دوطرفہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام دوطرفہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کرے۔مسعود خان نے کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button