انسانی حقوق

مقبوضہ جموں وکشمیر: کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کی بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل نے بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسرو سروس کے مطابق کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کے سربراہ مولانا مفتی مدثر احمد قادری نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میںغیر قانونی گرفتاریوں کو انتقام گیر ی قرار دیتے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ 5اگست 2019سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوںکا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، اس وقت حریت رہنماﺅں، کارکنوں ، نوجوان ، خواتین سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں بند ہیں۔انہوںنے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو بھی گاہے بہ گاہے گھر میں قید کر کے نما ز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا جاتا ہے جبکہ مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ ، محمد یاسین ملک ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر حمید فیاض، ظفر اکبر بٹ، ایڈوکیٹ میاں قیوم، ایڈوکیٹ زاہد علی، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام،، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، سید شاہد یوسف، سید شکیل احمد، امیر حمزہ، مولوی ناصر، ٹیکا خان، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور دیگر جھوٹے مقدمات میں برسہا برس سے جیلوں میں بند ہیں۔
مولانا مفتی مدثر احمد قادری نے کہا کہ ظلم و جبر کی کارروائیوں سے عوام کی جائز آواز کو دبانے کی پالیسی ناقابل قبول ہے ۔ انہوںنے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button