بھارت
بھارت : خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
نئی دہلی: بھارت میں عام لوگوں میں خودکشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر خودکشی کی سب سے زیادہ شرح کے ساتھ 2019 تک بھارت 41 ویں نمبر پر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں بالغوں میں خودکشی کی زیادہ شرح صحت عامہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں 1.64 لاکھ لوگوں نے اپنی جانیں لیں۔
خودکشی کی شرح 2020 میں 11.3 تک پہنچ گئی اور 2021 میں ریکارڈ سطح پرچلی گئی۔
این سی آر بی نے 2020 میں 1.5 لاکھ خودکشی کی اموات ریکارڈ کیں جبکہ 2019 میں یہ تعداد 1.39 لاکھ تھی۔
خودکشی سے ہونے والی اموات کیرالہ اور تلنگانہ جیسی ترقی یافتہ ریاستوں میں سب سے زیادہ ہیں ۔