بھارت
ہسپتال میں نماز ادا کرنے پرمسلم خاتون کے خلاف مقدمہ درج
لکھنو 23ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ہسپتال میں نماز ادا کرنے والی مسلم خاتون کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
ریاست کے شہر پریاگ راج کے ہسپتال میں زیر علاج ایک مریض کی تیماردار خاتون کی نماز اد ا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد مذکورہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ویڈیو میں خاتون کو ہسپتال کے فرش پر جائے نماز پر نماز پڑھتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں مسلم خاتون کے نماز اداکرنے کے واقعے کے بعد ہسپتال کے عملے اور دیگر لوگوں نے ہسپتال کے احاطے میں احتجاج کیا۔ یوپی پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔