بھارت

جماعت اسلامی ہند کا ملک میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش

نئی دلی:
”جماعت اسلامی ہند“نے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے ، ہجومی تشدد اور خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند نے ایک بیان میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کی طرف سے مسلمان رکن کنور دانش کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کی شدید مذمت کی ۔ بیان میں اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے اور پارٹی سے انہیں نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
بیان میں نئی دلی میں صحافیوں کی رہائش گاہوں پر پولیس چھاپوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومتی اقدامات سے اظہار رائے کی آزادی کے حق کو سنگین خطرہ لاحق ہے لہذا تمام انصاف پسند افراد کو چاہیے کہ وہ ایسی کارروائیوں کی مذمت کریں۔
جماعت اسلامی ہند نے اپنے بیان میںملک میں جمہوری اقدار، مساوات اور آزادی اظہار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button