بھارت

منی پور میں موبائل انٹرنیٹ سروسز پر پابندی میں 16اکتوبر تک توسیع

manipur06امپھال:
بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں حکومت نے موبائل انٹرنیٹ سروسز پر پابندی میں 16اکتوبر تک توسیع کردی ہے ۔
ریاست کے علاقے چورا چاند پور میں 3مئی کوشروع ہونیوالے پرتشدد واقعات کے بعد سے حکومت نے منی پور انٹرنیٹ سروسز پر مسلسل پابندی عائد کررکھی ہے ۔داخلہ کمشنر ٹی رنجیت سنگھ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ منی پور کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق ریاست میں پر تشدد واقعات مسلسل جاری ہیں ،جن کی وجہ سے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی میں 16اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ اس خدشے کے پیش نظرکہ بعض سماج دشمن عناصر عوامی جذبات کو بھڑکانے والی تصاویر، نفرت انگیز تقاریر اور ویڈیو پیغامات نشر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا کا استعمال کر سکتے ہیں، جس سے منی پور میں امن و امان کی صورتحال مزید بگڑسکتی ہے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی میں توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ منی پور میں رواں سال مئی سے میتی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں اوران فسادات میں اب تک 175 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button