بھارت

بھارت : عیدگاہ پارک میں ہندو مجسمہ نصب کرنے پر دہلی میں کشیدگی

نئی دہلی:مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہوئے عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجسمے کوجھنڈے والا مندر کے چوراہے سے منتقل کرکے عیدگاہ پارک میں نصب کرنے پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے اوروہ اس کی مزاحمت کررہے ہیں کیونکہ عیدگاہ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے کئی درخواستوں کے باوجود معاملے کو خارج کر دیا۔ جمعہ کی نماز سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئی جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button