بھارت

مودی حکومت نے کسانوں اور آئین دونوں کو پامال کیا، کانگریس

نئی دلی27 نومبر (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس نے کہا کہ کسانوں نے گزشتہ برس 26نومبر کو متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک شروع کی تھی اور 1949میں اسی دن آئین پاس ہوا تھا لیکن مودی حکومت نے ان دونوں کو روندے کاعمل انجا م دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے میڈیا سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے تمام آئینی اداروں پر حملہ کیا ہے اورآئین کے قوائد کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے عمل کو روندرہی ہے اور پارلیمانی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 246کے ساتویں شیڈول کے تحت یہ ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ زراعت سے متعلق قوانیں بنائیں جبکہ مرکزی حکومت کو ایسا کرنے کا حق حاصل نہیں لیکن اسکے باوجود مودی حکومت نے کسانوں کے آئینی حقوق کو کچل کر زراعت سے متعلق ظالمانہ قوانین بنا ڈالے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے وقار ، اسکی شان اور ہماری جمہوریہ کو کسی بھی حالت میں آمرانہ حکومتوں اور بے لگام حکمرانوں کو سازشوں کا شکارنہ ہونے دیں اور ایسی قوتوں کے سامنے سر نہ جھکائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button