بھارت
اترپردیش: ہسپتال میں آتشزدگی، 10 نومولود بچے جھلس کر ہلاک
لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش کے جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے ”این آئی سی یو “وارڈ میں آتشزدگی کے سبب 10 نومولود بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ بچوں کے وارڈ میں سلنڈر پھٹنے سے زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ نامولود بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔جھانسی کے ڈسٹرکٹ مجسڑیٹ نے 10 بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ فائر بریگیڈ نے بعد ازاں آگ پر قابو پالیا۔