مقبوضہ جموں و کشمیر

خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے قرارداد کی غلط تشریح ناقابل قبول ، روح اللہ مہدی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس یا جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر یااور کسی رہنما کیطرف سے اسمبلی کی طرف سے خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ قرار جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر آئینی منسوخی کے بارے میں کشمیریوں کی ناپسندیدگی کا واضح عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد میں 370اور 35 اے کو ان کی اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ قرارداد کی غلط تشریح کرنے کی کسی بھی کوشش کو، چاہے وہ انڈین نیشنل کانگریس ، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی یا پھر نیشنل کانفرنس کے کسی رکن کی طرف سے ہو، عوام مسترد کر دیں گے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی اسمبلی نے گزشتہ ہفتے ایک قرارداد منظور کی جس میں علاقے کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو نریندر مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو ختم کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button