پاکستان

کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں

کوئٹہ : کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہاہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زوردیاکہ آپ جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں وہاں آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اپنی قوم کی اس جدوجہدِ آزادی کی نمائندگی کریں جو گزشتہ 78 برسوں سے بھارتی جابرانہ قبضے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف جاری ہے۔ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری طلباء کواپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی کشمیر کوبھی اجاگر کرنا ہوگا تاکہ اقوامِ عالم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کا کھل کر ساتھ دیں۔ حریت رہنمانے اس موقع پر پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف کشمیریوں کا مخلص دوست اور پشتبان ہے بلکہ دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر فورم پر جموں و کشمیر کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ مملکتِ خداداد پاکستان کے شکر گزار رہیں گے جس نے ہر سطح پر تحریکِ آزادی کشمیر کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button