آزاد کشمیرخصوصی دن

یوم تکبیر آزادکشمیرمیں جوش و جذبے سے منایاگیا

مظفر آباد اور راولاکوٹ میں ریلیاں نکالی گئیں

مظفر آباد:یوم تکبیر آزاد کشمیرمیں بھی جوش و جذبے سے منایاگیااورمظفر آباد اور راولاکوٹ میں ریلیاں نکالی گئیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا کرمارچ کیا۔ریلیوں کے شرکاء نے "لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ،آزادی کے تین نشان اللہ ،محمد ۖاور قرآن،پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ اوردل دل ہے کشمیر جان جان پاکستان، چھین کے لیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی اورجس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے” جیسے فلک شگاف نعرے لگا ئے۔ مظاہرین نے مظفر آباد میں برہان وانی شہید چوک سے شہید افضل گورو چوک تک مارچ کیا ۔اس موقع پر کشمیری حریت رہنمائوں اورآزاد کشمیر کے قائدین سمیت مقررین نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا دفاعی حصار ہے ستاون اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے ۔ فلسطین و غزہ اور جموں وکشمیر کے عوام پاکستان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام ، مسلح افواج بالخصوص ذوالفقار علی بھٹو مرحوم ، محمد نواز شریف ،ڈاکٹر عبد القدیر خان ، ڈاکٹر ثمر مند مبارک اور دیگر سائنسدانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6دھماکے کر کے خود کو ایٹمی طاقت کے طور پر منوا یا ۔ریاست جموں وکشمیر کے عوام پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کو معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور کشمیری عوام کا وکیل ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کی ہے ۔مقررین نے مزیدکہا کہ کشمیری عوام بھارت کے فوجی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button