6 نومبر یوم شہدائے جموںآزاد کشمیر

کوٹلی :شہدا ئے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے زبردست بھارت مخالف ریلی نکالی گئی

کوٹلی: شہدا ئے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوٹلی میں ایک زبردست بھارت مخالف ریلی نکالی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت اورمہاجرین1989اور اہلیان کوٹلی کے زیر اہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 06نومبر 1947کو جموں کے مسلمانوں کو پاکستان سے محبت کی پاداش میں ہندو بلوائیوں ،مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج نے وحشیانہ قتل عام کا نشانہ بنایا ۔ ڈوگرہ حکومت اور ہندو بلوائیوں کے مظالم کے باوجودجموں کے مسلمان پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزاد ی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت غیر قانونی طورپر جموں و کشمیر پر قابض ہے۔بھارتی فوج کے انخلا کے لیے بین الاقوامی برادری اپنا کردار ادا کرے۔مقررین میں صدر بار سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ، رہنما پیپلزپارٹی نصیر راٹھور ایڈووکیٹ،ملک رضوان، امتیاز کشمیری،صدر انجمن تاجراں ملک یعقوب، عاطف اکرم جرال،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،حریت رہنما ملک اسلم،شفیع کشمیری،یاسین قیصراور دیگر شامل تھے۔ریلی کے اختتام پر استحکام پاکستان،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button