امریکی سیاحتی جریدے نے بھارت سیاحوں کیلئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قراردیدیا
واشنگٹن 08 دسمبر (کے ایم ایس)
امریکی جریدے سوفٹسٹ نے بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دے دیاہے۔
سیاحتی مقامات سے متعلق امریکی جریدے ” سوفٹسٹ ” نے ایک سروے رپورٹ میں بھارت کو سیاحوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے۔ سروے کے مطابق بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں اور اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔رپورٹ میں سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے وہ بھارت کا رخ کرنے سے گریز کریں، حال ہی میں ایک خاتون یوٹیوبر کو ممبئی میں لائیو سٹریم کے دوران سڑک پر سرعام ہراسگی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔رپورٹ میں بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لیے ناقص قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارت میں آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی نئی داستانیں سامنے آنے پر سیاح بھارت کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں۔ بھارت کی 1 ارب 30کروڑ کی آبادی انتہائی غریب ہے جبکہ دولت صرف چند خاندانوں کے ہاتھوں میں ہے۔