مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل کی مذمت

اقوام متحدہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری ظلم و بربریت پر جوابدہ بنائے: حریت کانفرنس

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کے دوران حراست قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔a81d71af-beb1-4192-b2bc-1a2c0f9c2196
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان الفت حسین کو چند روز قبل سرنکوٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس کی حراست میں قتل کردیا گیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری نوجوان کے دوران حراست قتل کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کے پیغام والے پوسٹر ایک بار پھر سوپور اور ملحقہ علاقوں میں چسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹر پر درج پیغام میں کہا گیا کہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنما کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بھارت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ شبیر شاہ پیغام میں مزید کہاگیا ہے کہ انکا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button