مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آزاد کشمیر کے ایک عام شہری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

6e7b6ed3-58b6-40c4-a83f-55dbf6683b2eاسلام آباد27 نومبر (کے ایم ایس)جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدلمجید ملک ،جموں وکشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران، جموںو کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد شبیر اور جموں و کشمیر یونائیٹڈ فورم کے وائس چیئرمین سجاد احمد نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آزاد کشمیر کے علاقے نکیال سے تعلق رکھنے والے ایک عام شہری حاجی عارف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حاجی عارف غلطی سے کنٹرول لائن عبور کرگیا تھا اوربھارتی فوجیوں نے انہیںگرفتارکرکے شدید تشدد کا نشانہ بناکر شہیدکر دیا۔ حریت رہنماو¿ں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ اور انصاف کے عالمی اداروں پر زوردیا کہ وہ بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور حاجی عارف کی میت لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے حاجی عاف کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میںان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حریت رہنماﺅں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button