بھارت

مہاراشٹر: پولیس اہلکار کی نام پوچھ کر دو مسلمانوں پر فائرنگ، ایک جانبحق، دوسرا زخمی

Azim Aslam Sayed, who was shot dead by the accused

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک پولیس اہلکار نے دو مسلمان نوجوانوں سے نام پوچھ کر ان پر گولیوں کی بوچھاڑکر دی جس کے نتیجے میں عظیم سید نامی نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ نفرت انگیز واقعہ مہاراشٹر کے شہر تھانے میں 8روز قبل پیش آیا ہے ۔ متاثرہ نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ان پر معاملہ کو رفع دفع کرنے کیلئے دباﺅ ڈالتی رہی ۔ دو مسلمان نوجوان تھانے کے علاقے پڑگھا میں بائیک پر جا رہے تھے کہ ایک سنسان علاقے میں سورج دیو رام نامی پولیس اہلکار نے انہیں روکا، ان سے نام پوچھے اور نام جانتے ہی ان پر گولیوں کی بوچھا ڑ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 30سالہ عظیم سید اور انکا چچا زاد بھائی 27سالہ فیروز شیخ زخمی ہو گئے ۔ عظیم بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ فیروز تاحال زیر علاج ہیں۔ پولیس نے ملزم سورج دیورام کو گرفتار کر لیا ہے ۔ وہ ممبئی پولیس کی کوئک رسپانس ٹیم کے ساتھ وابستہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button