بھارت

کرناٹک: استاد نے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے دھکیل دیا، 10سالہ معصوم ہلاک

بنگلورو20دسمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری سکول میں استاد نے دس سالہ طالب علم کو شدید زد کوب کرتے ہوئے پہلی منزل کی بالکونی سے دھکیل دیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گیا۔
ریاست کے علاقے ہگلی میں آدرش پرائمری سکول میں متھیا نامی استاد نے بھرت نامی درجہ چہارم کے طالب علم کو پہلے سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا جسکے بعد اسے پہلی منزل سے نیچے دھکیل دیا۔استاد کی اس سفاکیت کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں یہ خاندانی رقابت کا معاملہ لگتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سفاک استاد نے طالب علم کی ماں کو بھی شدید زدکوب کیا جسکا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ استاد مفرور چکا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button