مقبوضہ جموں و کشمیر

صنعتوں کے نام میں جموں میں 14,956کنال اور وادی کشمیر میں 6,745کنال اراضی پر قبضہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے صنعتوں کے قیام کی آڑ میں جموں میں 14,956 کنال اور 15مرلہ اراضی اور وادی کشمیر میں 6,745کنال اور 19مرلہ اراضی پر قبضہ کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سریندر چوہدری نے قانون ساز اسمبلی میں علی محمد ڈار کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل میں صنعتی توسیع کے لیے جموں میں 9,661.05کنال اور وادی کشمیر میں 5,000.13کنال اضافی جگہ لینے کامنصوبہ ہے۔سریندر چوہدری نے جموں وکشمیر صنعتی پالیسی 2021-30کے تحت اہم شعبوںکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی سرمایہ کاری کے کلیدی شعبے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button