بھارت

امریکہ : ہزاروں غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی بے دخلی کا سلسلہ شروع

پہلا طیارہ سینکڑوں بھارتی تارکین وطن کو لیکر بھارت کیلئے روانہ

واشنگٹن:امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون کے تحت ہزاروں بھارتی تارکین وطن کو بے دخل کیاجارہاہے۔ امریکہ کاایک فوجی طیارہ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو لیکر بھارت کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابقامریکی C-17طیارہ سینکڑوں بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر بھارت کے لیے روانہ ہو چکا ہے، تاہم اسے بھارت پہنچنے میں کم سے کم 24گھنٹے لگیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے 18 ہزارسے زائد غیر قانونی بھارتی شہریوں کی ابتدائی فہرست مرتب کی ہے، جو مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد کی اس فہرست کا حصہ ہیں جنہیں امریکہ سے ملک بدر کیا جانا ہے۔پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق امریکہ میں تقریبا 7 لاکھ 25 ہزار سے زائد غیر قانونی بھارتی تارکین وطن مقیم ہیں، جو میکسیکو اور ایل سلواڈور کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری سب سے بڑی تعداد ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اپنے حلف برداری کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیںغیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لینے کے معاملے میں درست اقدام کرنے کیلئے کہاتھا۔پینٹاگون نے بھی ٹیکساس کے شہر ایل پاسو اور کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں زیر حراست 5 ہزار سے زائدغیر قانونی بھارتی تارکین کو ملک بدر کرنے کے لیے پروازیں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ اب تک امریکی فوجی طیارے تارکین وطن کو گوئٹے مالا، پیرو اور ہونڈوراس پہنچا چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button