مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کو قانونی تحفظ دینے کیلئے ٹریبونل کی تشکیل

 

dfp-kashmirسرینگر 24اکتوبر(کے ایم ایس)
بھارت میں مودی حکومت نے شبیر احمد شاہ کی زیر قیادت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کے اپنے فیصلے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے دلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سچن دتہ کی سربراہی میں ایک ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ٹریبونل بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تشکیل دیا گیا ہے۔مودی حکومت نے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کرنے کے 15دن بعد یہ ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button