پاکستان

پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں فلسطینی عوام کی حمایت کرتا ہے

flagاسلام آباد: پاکستان نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں فلسطینی عوام کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور فلسطینیوں کے جائز کاز کی حمایت کرنا ملک کے قومی مفادمیں ہے۔
مسئلہ فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی کے خدوخال قائداعظم محمد علی جناح نے اس وقت طے کیے جب انہوں نے کہا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے اورہندوستان کے مسلمان محض تماشائی بن کر نہیں رہیں گے بلکہ وہ فلسطین میں عربوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ مسئلہ فلسطین قائداعظم کی وفات تک ان کے لئے ایک بڑا مسئلہ رہا۔پاکستانی قوم فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں متحد ہے اور آزادی کے بعد سے پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ جذباتی طور پر جڑا ہوا ہے۔پاکستان اپنے قیام سے ہی فلسطینی کاز کا پرزور حامی رہا ہے اور فلسطینی عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم فلسطینی عوام کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی علاقوں اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کی جدوجہد میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ تنازعہ فلسطین کا منصفانہ حل مشرق وسطی اور دنیا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔ پاکستانیوں کے دل فلسطینی عوام کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ہزاروں پاکستانیوں نے بڑے بڑے شہروں اور قصبوں میں جلوس نکالے اور فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ پاکستان کی قیادت نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ جاگ جائے اور فلسطینی عوام پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کوبند کرائے۔ عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے اورنہتے فلسطینی شہریوں کی حفاظت کرنی چاہیے اور مشرق وسطی میں دیرپا امن کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button