بھارتپاکستانجموں

بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے

جموں 16 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور جموں و کشمیر فورم فار پیس اینڈ ٹیریٹوریل انٹیگریٹی کے نائب صدر شیخ عبدالرحمان نے بھار ت پر زور دیا ہے کہ وہ تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالرحمان نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی باربار پیشکش کے باوجود بھارتی رہنما کوئی مثبت جواب نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت کو تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ جلد از جلد مذاکرات کرنے چاہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button