بھارت

مودی جی صرف اپنی تشہیر میں یقین رکھتے ہیں، ملکارجن کھڑگے

نئی دلی 28اگست(کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی صرف اپنی تشہیر میں یقین رکھتے ہیں۔
ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہاکہ مودی جی کی حالت یہ ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کو ترقی کے لیٹر دینے کی بھی لوگوں کو نئی نوکریاں دینے کے طور پر تشہیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے، مودی جی ماہانہ قسطوں کی شکل میں ہمارے نوجوانوں میں چند ہزار تقرری نامے بانٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، موہالی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواںسال اپریل میں، انسٹی ٹیوٹ نے 15 نئی تقرریاں کیں اور 21افراد کو اعلیٰ عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے رواں سال اپریل میں اپنے جواب میں کہا تھا کہ 38 لوگوں کو تقرری نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان 38 افراد میں 18 پروموشن والے ملازمین بھی شامل ہیں۔کانگریس صدر نے وزیراعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "مودی جی، اگر آپ کو نوجوانوں کے مستقبل کی ذرہ بھی فکر ہوتی تو آپ ان کی امنگوں سے نہ کھلواڑ نہ کرتے۔ ملک کے نوجوانوں نے بی جے پی کے جھوٹ، بیان بازی اور دھوکہ دہی کو پہچان لیا ہے اور وہ آئندہ سال الیشکن میںمیں مودی حکومت کو ضرور باہر کا راستہ دکھائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button