بھارت
گجرات : بھارتی بی ایس ایف اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیاگیا
نئی دلی 26 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کوتشددکا نشانہ بناکر ہلاک کر دیا گیاہے۔
بی ایس ایف اہلکارکو ریاست کے ضلع ناڈیاڈ کے علاقے چکلاسی میں اپنی بیٹی کی ایک فحش ویڈیو جاری کئے جانے پر اعتراض اور احتجاج کرنے پر اسے تشددکا نشانہ بنا کر ہلاک کیاگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار اپنی بیوی، دو بیٹوں اور بھتیجے کے ہمراہ چکلاسی گائوں میں اس 15سالہ لڑکے کے گھر گیا تھا، جس نے مبینہ طور پر ویڈیوسوشل میڈیا پرپوسٹ کی تھی۔تاہم، لڑکے کے والد اور خاندان کے چھ دیگر افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، نے بی ایس ایف اہلکار اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی اور جب اس نے ان کے رویے پر اعتراض کیا تو انہوں نے اس پر حملہ کردیا۔