مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر26اگست(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جاتا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے شوپیاں میں ورکرز کنونشن کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے لہذا کشمیری عوام کو اس پر پریشان نہیں ہوناچاہیے کیونکہ یہ اب انکا معمول کا کام ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت وہ فروخت کر رہی ہے جو کانگریس نے 70برسوں میں بنایا تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ تمام سیاسی رہنماﺅں کو جیلوں سے رہا کیا گیا ہے جب کہ کئی رہنما تاحال سلاخوںکے پیچھے ہیں۔ انہوںنے اعتراف کیا کہ انکی پارٹی کے کچھ رہنما انہیں چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پہلے بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے تھے اور اب بھی ساتھ ہیں۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعتوں کے درمیان جون میں ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوںنے اجلاس کے دوران نریندر مودی سے کہا تھا کہ لوگوں کو دبانا اور ہراساں کرنا ختم ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button