بھارت

مالی کرپشن ، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچراور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے

نئی دہلی: بھارتی جریدے ”دی وائر ”نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ مودی کے دور میں بھارت میں کرپشن کی ایک سے بڑھ کر ایک مثال سامنے آئی ہے اور مودی اور اڈانی ، امبانی گٹھ جوڑ نے بھارت کے عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مالی کرپشن، ادارہ جاتی تباہی، بدعنوانی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچراور نفرت بھارت کی پہچان بن چکی ہے۔مودی کے دور حکومت میں کرپشن مسلسل بڑھ رہی ہے اور کوئی اس کا پوچھنے والا نہیں ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اور سماجی کرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہو چکی ہے۔ معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی اور ماحولیات تک ہر شعبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی تیل کی خریداری سے فائدہ عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو ہوا ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ پر بڑے فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات کے باوجود ایس ای بی آئی انہیں بچایا۔ادھر واشنگٹن پوسٹ میں بھی انکشاف کیاگیا کہ بھارتی وزارت خزانہ نے ایل آئی سی کو تقریبا 4ارب ڈالر اڈانی گروپ میں لگانے پر مجبور کیا۔بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومت کے زیرِاثر ہے اور خاموشی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کرپشن معمول بن گئی ہے۔ دی وائر کی رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت کے سرکاری ادارے ، قومی اثاثے اور زمینیں اونے پونے داموں پرنجی گروپوں کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔امبانی اور اڈانی کی دولت 2014کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55سے گر کر 102ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ امیری اور غریبی کا فرق انتہائی بڑھ گیا ہے اور اوپر کے 10فیصد لوگ ملک کی 80فیصد دولت پر قابض ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button