مالدیپ کا بھارت کے ساتھ سروے معاہدے کی تجدید سے انکار
نئی دہلی: مالدیپ نے اپنے پانیوں میں ہائیڈرو گرافک سروے کے حوالے سے بھارت کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مالدیپ اور بھارت نے 2019 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مالدیپ کے دارلحکومت مالے کے دورے کے دوران ہائیڈروگرافی کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
بھارت اس معاہدے کے تحت مالدیپ کے علاقائی پانیوں کا ایک ہائیڈرو گرافک سروے کر رہا ہے، جس میں چٹانوں، جھیلوں، ساحلی خطوں اور جوار کی سطحوں کا مطالعہ اور چارٹنگ شامل ہیں۔ یہ معاہدہ اگلے برس جون میں ختم ہو رہا ہے۔
ہائیڈرو گرافک سروے معاہدے کی تجدید سے انکار صدر محمد معیزو Mohamed Muizzu کی قیادت میں نئی حکومت کے ان منصوبوں کا حصہ ہے جو سلامتی کے معاملات میں بھارت پر انحصار سے خود کو الگ کرنے کے لیے ہے۔
یہ اعلان صدر کے دفتر سے وابستہ ایک افسر محمد فیروز الخلیل نے کیا۔