بھارت

سابق آسڑیلوی سینیٹر کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار

Captureاسلام آباد 05 اکتوبر (کے ایم ایس)سابق آسٹریلوی سینیٹر اور انسانی حقوق کی کارکن Lee Rhiannonنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لی ریانن نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے محکوم کشمیریوں کیلئے ا پنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کے علاوہ یاسین ملک اور دیگر تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور مقبوضہ جموںوکشمیر سے بھارتی فوجیوں کے انخلاءکا بھی مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ #SolidariTea4Kashmir ہیش ٹیگ کے تحت تصویر یا پوسٹ لگا کر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار کریں۔یہ ہیش ٹیک بین الاقوامی ایڈووکیسی گروپ” Let Kashmiris Decide“نے لانبچ کیا ہے۔
لی ریانن کا اپنے ویڈیو میں کہنا ہے ” بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو ہماری حمایت کی ضرورت ہے اور آپ آج 5 اکتوبر بروز بدھ کو مذکورہ ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنی حمایت کا اظہار کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ” Let Kashmiris Decide“ ایک نچلی سطح کی تنظیم ہے جو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کا کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button