مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: غوث اعظم ؒکے عرس کی اختتامی تقریبات

Urs of Ghous Azam

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیران پیر حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام کیساتھ اختتام کوپہنچیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خانیار سرینگر کی زیارت پر رات بھر شب خوانی ہوئی جس دوران علمائے کرام اور آئمہ مساجد نے غوث اعظم ؒ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلا م پڑھے ۔وادی کشمیر میں جمعہ کے روزعرس کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ہزاروںکی تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔ سب سے بڑی تقریب خانیارسرینگر میں ہوئی جہاں وادی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فرزندان توحید نے شب خوانی کی اور روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔ خانیار اور سرائے بالا میں نماز جمعہ کے بعد زائرین کو غوث اعظم کے موئے مبارک کے دیدار کرائے گئے۔مبلغین، آئمہ اور علمائے کرام نے تقریبات سے خطاب میں عوث اعظم ؒکی تعلیمات اور طرز حیات کو اپنانے پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button