مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت یاسین ملک کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے عدلیہ کو استعمال کر رہی ہے

اسلام آباد 24مئی (کے ایم ایس):نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کو بھارت سے آزادی دلانے کے لئے جدوجہد کرنے والے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے لیے عدلیہ کو استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی عدالت یاسین ملک کو 2017میں ان کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے مقدمے میں عمر قید یا سزائے موت سنا سکتی ہے۔بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کے خصوصی جج پریوین سنگھ نے 19مئی کو یاسین ملک کو باضابطہ طور پر اس کیس میں مجرم قرار دیاتھا اور سزا کا تعین کرنے کے لیے 25مئی کی تاریخ مقرر کی تھی۔ انہوں نے تحقیقاتی ادارے کے حکام کو یاسین ملک کی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی تھی تاکہ ان پر عائد جرمانے کی رقم کا تعین کیا جا سکے۔جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے جو گزشتہ چار سال سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں، عدالت کو بتایا تھا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) اور بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت ان پر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کر رہے ہیں۔ قبل ازیں عدالت نے مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، سید صلاح الدین، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، راجہ معراج الدین کلوال اور پیر سیف اللہ سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تاجر ظہور احمد وٹالی پر بھی باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کردی تھی۔یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے فروری 2019میں سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور بعد میں انہیں نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے 05اگست 2019کومقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے اپنے غیر قانونی اقدام سے پہلے اور بعد میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند کر دیا۔ مودی حکومت انہیں اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت کرنے اور اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر انتقامی کارروائی نشانہ بنا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button