مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ: یکم اگست سے تین کشمیری لڑکے لاپتہ

جموں :غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے تین کشمیری لڑکے یکم اگست سے لاپتہ ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، ضلع ڈوڈہ کے رہائشی تینوں لڑکے یکم اگست کو جموں میں ایک ساتھ آخری بار دیکھے گئے تھے، جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے عوام سے ان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔لاپتہ لڑکوں کی شناخت 19سالہ عاقب علی دانش،17سالہ سمیر احمد، اور 16 سالہ صائب عرفات کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق، تینوں یکم اگست کو جموں کے علاقہ جاوید نگر-نکی تاوی میں آخری بار دیکھے گئے تھے۔ ان کے رشتہ داروں اور پولیس کی کوششوں کے باوجود ان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہو سکا۔کشمیری لڑکوں کے گھر واپس نہ آنے پر ان کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ 4 اگست کو ضلع ڈوڈہ کے تھانہ تھتھری اور ضلع جموں کے تھانہ ساتواڑی میں ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button