مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گرنے سے تین افرادکی موت ، ایک زخمی

جموں14نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بتایاکہ پیر کو جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں ایک گاڑی دریائے چناب میں گرنے سے تین افرادکی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ایک سرکاری افسرنے صحافیوںکو بتایا کہ محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگز کے چار اہلکار ایک گاڑی پر سوار تھے جواسار کے مقام پر سڑک سے پھسل کر دریائے چناب میں جاگری ۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈوڈہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور ڈرائیور سمیت تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سپرانٹنڈنگ انجینئر زخمی ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ زخمی افسر کو سرکاری میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیاہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button