مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کشمیری پاکستان کے ساتھ کل پہلا روزہ رکھیں گے

Crescent-moon-crescentسرینگر :پاکستان کی طرح غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور کشمیری عوام پہلا روزہ کل منگل کو پاکستان کے ساتھ رکھیں گے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ، مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک بیان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ میرواعظ عمر فاروق، مولانا رحمت اللہ اور دیگر علما کرام پر مشتمل 10 رکنی کمیٹی نے بڑی تعداد میں چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہو گیا ہے اور12مارچ بروز منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان ہمیں اللہ تعالی کی قربت حصل کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام رمضان کے روزے اور عیدین پاکستان کے ساتھ مناتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button