مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :محبوبہ مفتی کا بجلی کے بحران پر اظہار تشویش

highسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے میں جاری بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارتی حکام نے بجلی کے بحران کو حل کرنے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب اور حد سے زیادہ ٹیرف کے باوجود بجلی کہیں نظر نہیں آتی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button