مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی پونچھ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
جموں09اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے شاہ پور کا محاصرہ کیااورگھرگھر تلاشی لی۔بھارتی فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔