بھارت

بھارتی پنجاب میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

download (18)چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ ضلع کپور تھلہ کے علاقے سلطان پور لودھی میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار کچھ سکھوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں پہنچی ۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس کی مزید نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button