بھارت

بھارت:اڑیسہ میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

sucide indian

بھونیشور:بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی لاش پھندے پر لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت ارجن چرن نائک کے نام سے ہوئی ہے جو نکسلائٹس کے خلاف تعینات سی آر پی ایف کی64 بٹالین سے وابستہ تھا۔ اس نے ضلع کالاہنڈی کے علاقے بھوانی پٹنہ میںسی آر پی ایف کالونی میں خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس نے لاش کو سی آر پی ایف کالونی میں اسٹاف کوارٹر کے باہر سے برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ایک الگ واقعے میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل راکیش پال کا دل کا دورہ پڑنے سے چنئی شہر کے ایک سرکاری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔سی آر پی ایف اور کوسٹ گارڈز سمیت بھارتی فورسز میں خودکشی اور اچانک موت کے حالیہ واقعات ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی ذہنی صحت اور تندرستی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے ذہنی تنا ئواور دبا ئومیں اضافہ ہورہا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں مسلسل تعیناتی، مناسب سپورٹ سسٹم کا فقدان اور دیگر عوامل خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button