پاکستان

باسمتی چاول ٹریڈ مارک کیس،پاکستان کی بڑی جیت

آسٹریلوی عدالت نے میں بھارت کی اپیل مستردکردی

اسلام آباد:
پاکستان کو باسمتی چاول کے برآمدی حقوق کے معاملے میں اہم قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے بھارت کی باسمتی چاول سے متعلق ٹریڈ مارک اپیل مسترد کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسڑیلوی عدالت نے بھارتی ادارے ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی باسمتی چاول سے متعلق ٹریڈ مارک اپیل مسترد کرتے ہوئے مخالف فریق کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ آسٹریلوی وفاقی عدالت ٹریڈ مارک رجسٹرار کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔فیصلے میں عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ باسمتی چاول پاکستان میں پیدا ہوتا ہے اور یہ پاکستانی چاول ہے۔پاکستان کی وزارتِ تجارت نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ باسمتی کے معاملے پر پاکستان کے اصولی اور مستقل موقف کی تائید کرتا ہے۔وزارتِ تجارت کے مطابق بھارتی ادارے اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کو سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک کے طور پر رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی، تاہم آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022کو درخواست مسترد کردی تھی۔رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف اپیڈا نے آسٹریلیا کی وفاقی عدالت سے رجوع کیاتھا، تاہم عدالت نے بھارتی ادارے کی اپیل بھی مسترد کردی۔
خیال رہے باسمتی چاول روایتی طور پر پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ یہ چاول اپنے ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے دنیا بھر میں بہت مقبول ہیں۔ جبکہ بھارت اسے اپنے چاول کے طور پر باہر کی دنیا کو برآمد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button