جموں : آر ایس پورہ علاقے میں چھلہ (انگوٹھی) لگا کبوتر پایا گیا
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع جموں میں ایک چھلہ(انگوٹھی ) لگا کبوتر پایا گیا ہے ۔ کبوتر ضلع کے آر ایس پورہ علاقے میں ورکنگ باﺅنڈری کے قریب پایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کبوتر میں ایک انگوٹھی لگی ہوئی ہے جس پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہوا تھا۔ کبوتر کو مقامی لوگوں نے پکڑ کے فورسز کے حوالے کر دیا۔کبوتر کی اصلیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جموں میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے دیگر اضلاع جیسے سانبہ، ہیرانگر ، کٹھوعہ اور اکھنور وغیرہ میں ایسے کبوتر ملنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔رواں ماہ کی 17تاریخ کو ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر گاﺅں میں بھی چھلہ لگا کبوترپایاگیا تھا جسے بھارتی حساس اداروں نے تحویل میں لیا تھا۔
بھارتی فورسز اور میڈیا کی جانب سے بے زیان پرندوں کو "پاکستانی جاسوس” قرار دے کر سکیورٹی خطرہ قرار دینا بھارت کیلئے عالمی سطح پر نہ صرف بین جگ ہنسائی کا سبب بنتا ہے بلکہ یہ پاکستان کے خلاف بے جا پروپیگنڈے کی واضح مثال بھی ہے۔







